اسلام آباد (این این آئی ) حکومت نے 20 اپریل سے تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق تمام محکموں کے افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ ملازمین کو 20 اپریل کو اپنے دفاتر میں حاضر ہونے کی ہدایت کریں تاکہ معمولات زندگی کو رفتہ رفتہ بحال کیا جاسکے اور بین الاقوامی قوانین کو
مد نظر رکھتے ہوئے دفاتر میں حفاظتی اقدامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں ذرائع کے کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر مراسلہ جاری کردیا گیا جائیگا تمام محکموں کے سیکرٹریز کو کہا جائیگا کہ وہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کریں ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مراسلہ جاری ہوگیا تو 20 اپریل سے دفاتر میں ملازمین کی حاضری یقینی بنائی جائیگی۔