اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک کی تمام ایکسپورٹ انڈسٹری کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، تعمیراتی سیکٹر سے جڑے تمام شعبے حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھول رہے ہیں‘اس حوالے سے تمام ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ای کامرس، لوکل ڈیلیوری کےلئے کاروبار کھول رہے ہیں جبکہ سافٹ ویئر ہاوسز، فرٹیلائزر پلانٹس، نرسریاں اور زراعت کے یونٹس کو بھی کھولا جا رہا ہے۔
جانوروں کے ہسپتال، کتابوں کی اور اسٹیشنری کی دکانیں، شیشہ بنانے والی صنعتیں، الیکٹریشن، پلمبرز اور ترکھانوں کو کام کرنے کی اجازت ہو گی۔حجام کی دکانیں کھولنے سے متعلق صوبوں کی مختلف آراءتھیں تاہم اسے بھی کھول رہے ہیں۔ سیمنٹ، بجری اور ریت بنانے والے یونٹس اور تمام ایکسپورٹ انڈسٹری کو کھولا جائے گا۔ الیکٹریشن، پلمبر، ریڑھی لگانے والوں کواجازت ہو گی، تعمیراتی صنعت کھولنے سے متعلق صوبوں میں اتفاق ہے۔