ملتان (این این آئی)ملتان کے نشتر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں مزید 6 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری کے مطابق مزید 6 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک نشتر ہسپتال کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے
والے ڈاکٹروں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری کے مطابق نشتر ہسپتال کے عملے کے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ایم ایس نشتر میڈیکل کالچ اینڈ ہسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کی تصدیق کے بعد تمام ڈاکٹرز کو ملتان میں ہی آئسولیٹ کیا جائے گا۔