اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

اوپن یونیورسٹی نے اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردیا

datetime 14  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(این این آئی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں اپنے لاکھوں طلبہ و طالبات کی سہولت کے پیش نظر سمسٹرخزاں2019ء کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے تمام پروگرامز )بی اے ٗ اے ڈی ای ٗ بی ایڈ ٗ ایم ایڈ اور تمام پوسٹ گریجویٹ پروگرامز (کی اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں 27۔اپریل تک توسیع کردی ہے۔قبل ازیں مشقیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15۔اپریل تھی ٗ

تاریخ میں توسیع کی منظوری وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے زیر صدارت منعقدہ یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل اجلاس نے دی ہے۔اکیڈمک کونسل نے ٹیوٹرز کی جانب سے اسائنمنٹس کی پنچنگ کی تاریخ میں بھی 4۔مئی تک اضافے کے منظوری دی ہے ٗ  اب نئے شیڈول کے مطابق اِن پروگرامز میں داخل طلبہ و طالبات اپنی دونوںمشقیں 27۔اپریل تک اپنے ٹیوٹرز کو ارسال کرسکتے ہیںجبکہ ٹیوٹرز 4۔مئی تک پنچنگ کے پابند ہوں گے۔ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ٗانعام اﷲ شیخ کے مطابق ملک کے بائون (52)شہروں میں موجود یونیورسٹی کے تمام علاقائی ناظمیں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ اپنے ریجن کے ٹیوٹرز کو اس فیصلے کے بارے میں آگاہ کردیں کہ وہ طلبہ سے اسائنمنٹس ٗیونیورسٹی کی طرف سے توسیع کے بعد مقرر کی گئی نئی تاریخ کے مطابق وصول کریں۔تمام طلبہ اپنے ٹیوٹرز انفارمیشن یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.aiou.edu.pkپر ایڈمشن باکس کے اندر ٹیوٹرز انفارمیشن آپشن سے چیک کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…