جیکب آباد(آن لائن)جیکب آباد کے سینئر صحافی ادیب،شاعر سکندر بختیار کھوسو انتقال کر گئے سندھی ادبی سنگت کا تین روز سو گ کا اعلان تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سینئر صحافی اور ادیب سکندر بختیار کھوسو 73سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
انکے انتقال پر سندھی ادبی سنگت نے تین روزہ سوگ کا علان کیا ہے سکندر بختیار کھوسو کی وفات پر صحافیوں ادیبوں الطاف گوہر پیچوہو،عاجز شہزاد انتظار چھلگری،محمد بخش نائچ ،گل محمد مستوئی ،عبدالرحمن آفریدی ،زاہد رند ،عبدالغنی کھوسو ،وکی وادھوانی اور دیگر نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔