آئی ایم ایف نے 25 ممالک کے قرضوں میں فوری ریلیف دینے کا اعلان کردیا، پاکستان لسٹ میں شامل نہیں

14  اپریل‬‮  2020

کراچی(این این آئی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے انتظامی بورڈ نے کوروناوائرس کی وباء سے نمٹنے کی کوششوں کے سلسلے میں دنیا کے 25 غریب ممالک کیلئے قرضوں کی ادائیگی میں سہولیات فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالیناجوارگیوا نے منگل کوایک بیان میں کہاہے کہ دنیاء کے 25 ممالک کیلئے قرضوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ

یہ ممالک اپنے محدود وسائل کو کوروناوائرس کی وباء سے نمٹنے کی کوششوں کیلئے استعمال میں لاسکے۔آئی ایم ایف نے جن ممالک کیلئے قرضوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی ہے ان میں سے بیشترافریقی ممالک ہیں تاہم اس فہرست میں افغانستان،یمن، نیپال اورہیٹی بھی شامل ہیں۔آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈ کے فیصلے کے تحت ان ممالک کو یکم مئی 2020ء سے جون 2021 تک قرضوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی گئی ہے۔اس ضمن میں مالی معاونت آئی ایم ایف کے آفات کومحدودکرنے کے ضمن میں قائم ریلیف فنڈ(سی سی آرٹی) سے فراہم کی جائیگی۔اس فنڈ کاقیام 2015 ء میں ایبولا وباء کے دوران عمل میں لایاگیاتھا۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے عالمی برادری سے درخواست کی کی تھی کہ وہ غریب ممالک کیساتھ قرضوں میں نرمی اختیار کریں تاکہ وہ اپنی عوام کو بھوک سے مرنے سے بچا سکیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…