اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

کورونا کے پھیلنے کا شدید خطرہ لاحق ہو گیا، لاک ڈائون کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی گئیں

datetime 14  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاول پور( آن لائن)بہاول پور میں کورونا کے پھیلنے کا شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔ دکانداروں نے لاک ڈائون کی دھجیاں بکھیر کے رکھ دیں۔ اندرون و بیرون شہر دکانیں کھول کر ہجوم اکٹھے کر لئے۔ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پولیس دفعہ 144پر عملدرآمد میں ناکام ہو گئی۔ دکاندار آدھے شٹر گرا کر کاروبار میں مصروف ہیں۔ انتظامیہ نے بھی چپ سادھ لی۔ بہاول پور میں 70فیصد دکانداروں نے

اعلانیہ اور نصف شٹر گرا کر لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے کاروبار سجا لئے ہیں۔ اندرون اور بیرون شکارپوری گیٹ کے علاوہ مچھلی بازار، شاہی بازار، چوک بازار، فتح خاں بازار میں کاروبار زندگی رواں کر لیا ہے جس کے باعث ہر طرف چہل پہل اور رش کا سماں ہے۔ سماجی فاصلوں کے حوالے سے اقدامات کی بھی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ دکانداروں نے دفعہ 144کی علی الاعلان خلاف ورزی شروع کر دی ہے جبکہ پولیس بھی خاموش تماشائی بنی کھلی آنکھوں سے یہ نظارہ دیکھنے میں مصروف ہے۔ اس سے شہر بھر میں کورونا کے پھیلنے کے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ اس سے یہ بات بھی ثابت ہو سکتی ہے جس کا عالمی ادارے خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ پاکستان میں کورونا وائرس پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔ سرائیکی چوک میں بھی 60فیصد سے زائد دکانیں کھلی ہیں۔ اسی طرح یونیورسٹی چوک اور اندرون فرید گیٹ بھی شٹر ڈائون نہیں کیا جا رہا۔ انتظامیہ بھی اس حوالہ سے اقدامات پر عملدرآمد میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو بہت بڑا انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔ شہریوں نے کمشنر بہاول پور، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے فوری نوٹس لے کر لاک ڈائون پر موثر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…