لاہور (آن لائن) تبلیغی مرکز رائیونڈ قرنطینہ میں موجود 465 تبلیغی ارکان کے کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر پنجاب حکومت نے ان کو آبائی علاقوں میں واپس بھیج دیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے ترجمان کا
کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں میں تیزی سے صحت یابی شروع ہوگئی ہے۔ جس کے باعث صحت یاب مریضوں کی گھروں میں واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔