پشاور(آن لائن) صوبائی حکومت کی درخواست پر کرونا و ائرس کی روک تھام کے لئے پشاو رسٹی میں پاک فوج کے دستوں کو تعینات کردیا گیا ہے شہریوں کی بے حسی اور انتظامیہ کے ناکامی کے بعد پشاو ر میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا ہے خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر صوبے میں فوج کی تعیناتی کی منظوری وفاق کی جانب سے دی گئی تھی پشاور میں مختلف بازاروں میں پہلے سے ہی فرنٹیئر کور کے دستے خدمات
سرانجام دے رہے تھے ۔ جبکہ گزشتہ روز سے پاک فو ج کے دستے بھی سٹی ایریا میں تعینات کردیا ہے شہر کے مختلف مقامات پرپاک فوج نے ناکہ بندیاں بھی کی تھی پشاور سمیت صوبے بھر میں پاک فوج سیلاب سمیت دیگر قدرتی آفا ت میں بھی خدمات سرانجام دیتی ہیں صوبائی حکومت کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کی گئی تھی ۔ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہی ہے مالاکنڈ ڈویژن ، قبائلی اضلاع میں پاک فوج نے کامیاب ترین آپریشن کئے ہیں