منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

اقوام عالم میں پاک، چین دوستی مثالی، چین نے حق ادا کر دیا، پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ ، چین کا شاندار اعلان

datetime 14  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اقوام عالم میں پاک، چین دوستی مثالی، چین نے حق ادا کر دیا ،کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں قدم قدم پر چین، پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہاکہ پاک، چین تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں ثابت قدم رہے، دنیا کو کورونا وائرس کا چیلنج درپیش ہوا تو دونوں ممالک شانہ بشانہ آ گئے، چین نے ووہان میں پاکستانی طلباء کا خیال رکھا، چین نے کورونا کیخلاف جنگ میں

پاکستان کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی، چین کی طبی ماہرین کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چینی ماہرین نے ڈاکٹرز، سرکاری اہلکاروں، شعبہ صحت کے حکام سے ملاقاتیں کیں، چینی طبی ماہرین اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور خیبرپختونخواہ گئے، پاک، چین افواج کے مابین ٹیلی کانفرنس بھی منعقد ہوئی، چینی وفد، آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف پتھالوجی بھی گیا، چینی ماہرین کے وفد نے پنجاب، سندھ کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقاتیں کیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق قومی ادارہ صحت میں چینی ماہرین کیساتھ اختتامی سیشن ہوا ،انفیکشن سے تحفظ اور بچاؤ، انفرادی حفاظتی آلات کا استعمال ناگزیر قرار دیا گیا ۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق چینی وفد نے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کا عزم ظاہر کیا، چین نے مشکل وقت میں پاکستان کو اہم طبی آلات، اشیاء اور ادویات فراہم کیں۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق چین نے فوری طور پر 5 لاکھ 29 ہزار 924 این95 ماسک فراہم کیے، چینی امداد میں 33 ہزار 744 حفاظتی لباس، 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چین نے 15 لاکھ 58 ہزار 379 میڈیکل ماسک بھی فراہم کیے، چین نے مشکل ترین وقت میں 36 ونٹیلیٹرز، 180 تھرمومیٹر،100

تھرمل سکینرز دئیے، 24 ہزار 900 دستانے، 59 ہزار 376 حفاظتی عینکیں بھی چینی امداد کا حصہ تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چین نے 10 ہزار لیٹر سینیٹائزر، حفاظتی سوٹس کیلئے 1442 کلوگرام ان سلا کپڑا فراہم کیا، چین نے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے

خصوصی مدد کی، چین نے خنجراب کے راستے بروقت طبی امداد بھجوائی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چینی امداد میں 5 ونٹیلیٹرز، 2 لاکھ ماسک، 2 ہزار این 95 ماسک شامل تھے، چین نے گلگت بلتستان کیلئے 2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس، 2 ہزار حفاظتی سوٹس بھی دئیے، پاک آرمی نے بذریعہ ہیلی کاپٹرز طبی سامان گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں تک پہنچایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…