پشاور(آن لائن) پشاور میں زبردستی دکانیں کھولنے کے بعد شہر میں کروناو ائرس تیزی سے پھیلنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں ماہرین صحت نے پشاور کے بازارو ں کو کرونا وائرس کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دیدیا ہے تاجروں نے منگل کے روز مزید لاک ڈائون پر عمل درآمد کرنے سے انکار کردیاہے قصہ خوانی میں پنساریوں ، سکندر پورہ میں ہو میو پیتھک ڈاکٹروں ،
ٹافی فروشوں ، شاہین بازار ،مینا بازار میں در زیوں ، پیپل منڈی میں مہندی ، کجھوروں ، سمیت دیگر تاجروں ، دلگراں میں کپڑوں کی دکانوں ، ہشتنگری ریلوے پھاٹک میں کپڑوں کی دکانوں ، گھنٹہ گھر میں بجلی سامان فروخت کرنے والوں کی دکانوں نے زبردستی دکانیں کھول دی ہیں اور مزید لاک ڈائون پر عمل درآمد سے انکار کرتے ہو ئے دکانیں کھولتے ہو ئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ مزید لاک ڈائون کی حمایت نہیں کرینگے ۔ پشاور شہر کے آدھے سے زائدکاروباری مراکز جزوی طور پریا مکمل طور پرکھل گئے ہیں جبکہ نواحی علاقوں کے تجارتی مراکز پہلے سے ہی کھل گئے تھے ۔ دکانوں کے کھولنے کے معاملے پر انتظامیہ نے خاموشی اختیارکر لی ہے۔