اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مساجد میں لاک ڈائون ختم کرنے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مساجد پر لاک ڈائون کا اطلاق لاگونہیں ہو گا ۔ انہوں نےمزید بتایا کہ مساجد میں نماز ، تروایح اور اعتکاف سمیت تمامعبادات کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مساجد پر لاک ڈائون لاگو نہیں ہو گا تمام مساجد عبادات کیلئے کھلی رہیں گی اور کوئی رکاوٹ نہیںہو گی ۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ضروری دفاتر کو کھلا رکھا جائے گا تاہم دو ہفتوں کے مزید لاک ڈائون کا اطلاق مساجد پر لاگو نہیں ہو گا ۔