اسلام آباد (این این آئی) مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاہے کہ پارلیمنٹ میں سب کچھ ہورہا ہے قانونی سازی نہیں ہورہی ہے ، اس کے ذمہ دار ہم سب ہیں ،قومی اسمبلی میں 35 بل اور ایوان بالا میں 8بل قانون سازی کے منتظر ہیں ،مستقبل اچھا ہوگا 25 اپریل کے بعد بہت اچھا ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 5 اہم آرڈیننسز کی معیاد رواں ماہ ختم ہورہی ہے، نیب ارڈنیشن رواں ماہ ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو جائیداد میں حصہ دینے کا آرڈنینس، تعزیرات پاکستان کا ترمیمی آرڈنیشن
بھی اس ماہ ختم ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں سب کچھ ہو رہا قانون سازی نہیں ہورہی ، قانون سازی نہ ہونے کے ذمہ دار سب ہیں ۔ بابراعوان نے کہاکہ قومی اسمبلی میں 35 بل قانون سازی کے منتظر ہیں ، ایوان بالا میں اس وقت 8 بل قانون سازی کے منتظر ہیں۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ کیا کبھی حکومتوں نے لوگوں کا نام ہونے پررپورٹ جاری کرنے کی ہمت کی ،تاریخ بن چکی عمران خان ہی ہمت کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل اچھا ہوگا 25 اپریل کے بعد بہت اچھا ہوگا ۔