اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے نے پروازوں کا شیڈول ترتیب دیدیا

datetime 14  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے نے مانچسٹر ، سیول جنوبی کوریا، جکارتہ انڈونیشیا، ٹورنٹو کینیڈا، دبئی اور جکارتہ کیلئے خصوصی پروازوں کا شیڈول ترتیب دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا مانچسٹر کیلئے17 اور 18 اپریل کو اسلام آباد سے پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے ، دو پروازیں پی کے 8852 اور 8894 اسلام آباد سے

سیول جنوبی کوریا کیلئے17 اپریل کو بھی روانہ ہوں گی اسی طرح 18 اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی سے جکارتہ انڈونیشیا کیلئے روانہ ہوگی جبکہ ٹورنٹو کینیڈا کیلئے دو پروازیں 15 اپریل کو اسلام آباد اور 19 کو کراچی سے پرواز بھریں گی۔17 اپریل کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کو بھی وطن واپس لائیگا جبکہ 18 اپریل کو خصوصی پرواز پی کے 8889 جکارتہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لائیگی۔ 19 اپریل کو پی آئی اے ٹورنٹو سے کراچی کیلئے پرواز پی کے 784 بھی چلائے گی ۔ترجمان پی آئی کے مطابق جن افراد کا ابھی تک سفارت خانے کے عملے سے پروازوں پر بکنگ کیلئے رابطہ نہیں ہوا وہ فوری طور پر پی آئی اے سے رجوع کریں تاہم بکنگ پی آئی اے کے دفاتر، ویب سائیٹ یا کال سنٹر سے بھی کروائی جاسکتی ہے ٹکٹ پاکستان سے بھی خریدے جاسکتے ہیں جو کہ وطن واپس آنے والے استعمال کرسکیں گے۔‎

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…