لاہور کے دو کم سن بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ، جانتے ہیں تنہائی کی وجہ سے دونوں کو کس کیساتھ قرنطینہ منتقل کیا گیا؟

14  اپریل‬‮  2020

لاہور( آ ن لائن ) لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2 بچوں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔لاہور کے علاقے راوی ٹاؤن میں دو چھوٹے بہن بھائی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہیں قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا۔ گزشتہ روز بچوں کے والد کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ڈی ایچ او راوی ٹاؤن ڈاکٹر نادیہ کے مطابق بچوں کو پہلے چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم کم سن بچوں کی تنہائی کی وجہ سے انہیں والد کے ساتھ منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو اکیلا نہ چھوڑنے پر انہیں والد کے ساتھ ملانے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے 96 افراد جاں بحق جبکہ 5 ہزار 716 متاثر ہو چکے ہیں۔یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 342 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور تین افراد جاں بحق ہوئے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے1378مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں میں 53 فیصد مقامی ہیں جبکہ 47 فیصد بیرون ملک سے آئے۔صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا کے 2826 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 1452، بلوچستان 231، خیبرپختونخوا 800، اسلام آباد 131، گلگت بلتستان 233 اور آزاد کشمیرمیں 43 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا سے سندھ میں 31، پنجاب 24، کے پی 35، گلگت بلتستان 3، بلوچستان 02 اور اسلام آباد میں بھی ایک مریض جاں بحق ہو چکا ہے۔ملک بھر میں اب تک 65 ہزار 114 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3233 نئے ٹیسٹ ہوئے۔پاکستان کے 698 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے اور اسپتالوں میں 11508 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…