کرونا وائرس سے سابق ریٹائرڈ فوجی بھی جاں بحق ،شوکت کو دفناتے وقت ایسا کیا ہوا کہ لوگ گھروں کے دروازے کھلے چھوڑ کر بھاگ نکلے،گاؤں بھرمیں بھگدڑ

14  اپریل‬‮  2020

شیخوپورہ(این این آئی)ہسپتال سے فرارہونیوالا کوروناکامریض سابق ریٹائرڈ فوجی جاں بحق‘مریدکے کوروناسے مبینہ متاثرہ فیملی نے راتوں رات آبائی گاؤں جوارچب کھرلاں لاکر دفن کردیا،پولیس پہنچنے پرکوروناکی خبرنے گاؤں بھرمیں بھگدڑمچادی۔خوف کے مارے کئی لوگ گھروں کے دروازے کھلے چھوڑکر بھاگ نکلے۔

تھانہ صدرمریدکے کے علاقہ سیکھم کے قریب جوارچب کھرلاں کارہائشی سابق ریٹائرڈفوجی شوکت جوکہ گوجرانوالہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر تھاچند روزقبل مذکورہ ریٹائرڈفوجی اوراسکی فیملی کے دیگرتمام افرادمیں کوروناوائرس کی تشخیص ہونے پرانہیں گوجرانوالہ ہسپتال داخل کروایاگیاجہاں سے مذکورہ خاندان کو لاہورہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ پوری فیملی فرارہوکر کہیں روپوش ہوگئی۔جبکہ ان میں سے گھرکا مذکورہ سربراہ وائرس کاشکارہوکر گزشتہ رات جاں بحق ہوگیاجسے دیگرورثائ￿ نے چوری چھپے آبائی گاؤں جوارچب کھرلاں دفن کیاہی تھاکہ اسی اثنا میں شیخوپورہ سے پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی جس نے اہل دیہہ کو مذکورہ فیملی میں کورونامرض کی تشخیص کاذکرکیاتوپورے گاؤں میں بھگدڑمچ گئی اور ہرکوئی کلمہ طیبہ کاوردکرتاہوا کوروناکے ڈرسے ایک دوسرے سے دوربھاگنے لگا۔کورونامرض کی خبر اس قدرخوفناک تھی کہ کئی لوگ اپنے گھروں کے دروازے کھلے چھوڑکر گاؤں سے بھاگ نکلے۔آخری اطلاعات کے مطابق پولیس نے متوفی کی دیگرفیملی کے خون کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوادیئے ہیں اورگاؤں کے دیگرافرادنے کوروناوائرس کے پھیلاؤ سے محفوظ رہنے کیلئے مساجدمیں نوافل کی ادائیگی کیساتھ ساتھ دواؤں کاسلسلہ شروع کررکھاہے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…