راولاکوٹ(آن لائن ) راولاکوٹ کے نواحی گائوں حسین کوٹ میں اوباش نوجوانوں نے جواں سالہ طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، برہنہ ویڈیوبھی بنا ڈالی ، ملزمان میں آزادکشمیرکی حکمران جماعت کے مقامی عہدیدار کا بیٹااور ایک پولیس اہلکاربھی شامل ہے ۔یہ دردناک سانحہ نواحی گائوں حسین کوٹ میں پیش آیا۔جہاں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے مقامی صدرمنظورخان کے اوباش بیٹے حمادمنظورنے اپنے ساتھیوں عدنان سلیم شعیب شفاعت اورایک پولیس اہلکارکے ہمراہ جماعت نہم کی ایک طالبہ
کوجھانسہ دے کرجنگل میں بلواکراس کے ساتھ زیادتی کے بعدبرہنہ ویڈیوبنائی اوردھمکی دی کہ اگراس نے کسی کواس واقعہ کابتایاتواس کی ویڈیوسوشل میڈیاپراپ لوڈکردی جائے گی۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگرملزمان فرار ہیں۔ جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل اسی گائوں سے تعلق رکھنے والے سابق صدرآزادکشمیر کے ساتھ تعینات اعزازی مشیرسعید خان نے بھی اپنی رشتہ دارخواتین سمیت علاقے کے اجتماعی ریپ کرکے ویڈیوزبنائی تھیں جوتاحال تھانہ راولاکوٹ میں بندہے۔