ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

اللہ کو منانے کی نیت کرنے والے اللہ کو راضی کررہے ہیں،رمضان المبارک میں مسجدوں کی مکمل تالہ بندی بارے سنی اتحاد کونسل نے اہم اعلان کر دیا

datetime 13  اپریل‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی ) سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں صاحبزادہ حامد رضا، مفتی محمد حسیب قادری، مفتی محمد کریم خان، معین علوی، ملک بخش الٰہی اور میاں فہیم اختر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ رمضان المبارک میں مسجدوں کی مکمل تالہ بندی کی تجویز ناقابل عمل ہے۔ اللہ کو منانے کی نیت کرنے والے اللہ کو راضی کررہے ہیں۔ احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد مکمل بند نہیں کریں گے۔

راہنمائوں نے کہا کہ حکومت مساجد میں مختصر نمازیوں کے لفظ کے لفظ حذف کرے۔ علماء نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کیا۔ وزیر اعظم ، صدر مملکت اور چاروں وزرائے اعلیٰ رمضان المبارک میں عبادات کے لیے مساجد کھولنے کا باقاعدہ اعلان کریں۔ مساجد سے متعلق چوہدری پرویز الٰہی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے۔ مخلوق خدا کی بھر پور خدمت کے لیے مخیر حضرات کوششیں جاری رکھیں۔ قوم احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد کا رخ اختیار کرے۔ بلاضرورت گھروں سے باہر مت نکلیں۔ اللہ کی دی ہوئی نعمت زندگی کی بھر پور حفاظت کی جائے۔ اپوزیشن جماعتیں سیاست چھوڑ کر عوام کی خدمت کا ایجنڈے پر متفق ہو جائیں۔ سنی اتحاد کونسل نے مستحق خاندانوں تک راشن پہنچانے کے لئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔ راشن تقسیم کرنے والے تمام افراد اور تنظیمیں لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں۔ راشن کی تقسیم کی تصاویر بنانے پر پابندی عائد کی جائے۔ اس وقت اخوت و قربانی اور ایثار کے جذبے کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…