ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حکمرانوں میں کرونا ہینڈل کرنے کی صلاحیت نہیں، آخر کار مولانا فضل الرحمن بھی بول پڑے

datetime 13  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)سربراہ جے یو آئی (ف )مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں میں صلاحیت نہیں ہے کہ وہ کورونا کو ہینڈل کریں، چیف جسٹس نے بھی مشیر صحت کو ہٹانے کا کہا ہے،حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے دو سال سے ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے،یورپ ایشیا کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہے،

ہمیں پوسٹ کرونا کے بعد معیشت کے بارے میں سوچنا چاہئے،ریاستی سطح پر ادارے ریلیف دینے میں ناکام ہے، سیاسی اختلاف سے بالاتر ہوکر انتظامیہ کو رضاکار پیش کیے۔پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پوری انسانیت اس وقت کورونا وباء کی مشکل سے گزر رہی ہے ،کورونا وائرس سے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے دو سال سے ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وبا کی زد میں ہے پوری دنیاں میں تشویش ہے، اللّٰہ سے اس مشکل کو حل کرنے کی دعا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یورپ ایشیا کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہے، ہمیں پوسٹ کرونا کے بعد معیشت کے بارے میں سوچنا چاہئے،ریاستی سطح پر ادارے ریلیف دینے میں ناکام ہے، سیاسی اختلاف سے بالاتر ہوکر انتظامیہ کو رضاکار پیش کیے۔رفاہی تنظیمیں اپنی اپنی سطح پر کام کر رہی ہیں، سماجی فاصلے رکھنے پر لیبک کہا، مشاورت کے ساتھ مساجد کو آباد کرنے کا فیصلہ کیا، اس صورتحال میں اگر کوئی گھر میں بھی نماز پڑے تو ان کو مکمل ثواب ملے گا، امام مسجد کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کی جائے، کسی کو منع کرنا امام کا کام نہیں، اگر بینکوں، بازاروں میں لوگ جمع ہوتے ہیں تو مسجد میں جمع ہونے پر کیا قباحت ؟۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…