اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ نے پنجاب میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے پر عثمان بزدار کو صوبہ بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا

datetime 13  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا کے تیزی سے پھیلنے پر عثمان بزدار کو صوبہ بدر کردینا چاہیے،کورونا پر سیاست نہ کرنے کا کہنے والے خود ہر جگہ کرونا پر سیاست چمکا رہے ہیں،پنجاب میں کرونا کے کیسزمیں جو اضافہ ہورہا ہے کیا وہ وفاقی اور سندھ حکومت کی وجہ سے ہے؟

حکومتی وزرا پہلے عمران خان، عثمان بزدار اور ظفر مرزا کی کارکردگی چیک کریں۔اپنے ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے کرونا کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔بزدار سرکار اور نیازی کی کابینہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے جیبوں پر ڈاکے ڈالنے کی منصوبے بنارہی ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا حکومتی ترجمان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تین ماہ کی امداد یکمشت تقسیم کرکے شیخیاں بکھیر رہے ہیں۔پنجاب حکومت کے کسی نمائندے نے ایک ماہ سے کورونا وائرس کے متعلق آگاہی نہیں دی۔پنجاب میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ حکومتی کوتاہی کا نتیجہ ہے۔نشتر ہسپتال ملتان اور ڈی جی خان میں طبی عملہ کٹس کی عدم دستیابی کے باعث کورونا کا شکار ہوا۔طبی عملے میں کورونا وائرس کا پھیلائوانتظامیہ کو ہوش میں لانے کیلئے کافی نہیں؟۔بزدار صاحب کب تک کورونا کے معاملے میں غفلت کا مظاہرہ کرتے رہے گے؟شہبازشریف کورونا سے متعلق جو اقدامات اٹھارہے ہیں وہ حکومت کو کرنے چاہیے۔عمران خان اگر شہبازشریف کی تجاویز پر عمل کریں تو کورونا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…