راولپنڈی(این این آئی) تھانہ بنی کے علاقے پھگواڑی کے ایک ہی گھر کے چار افراد میں کورونا کی تشخیص ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تین مرد اور ایک خاتون کو محکمہ صحت کے عملے نے راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف یورولوجی منتقل کر دیا،بنی پولیس نے پھگواڑی قبرستان سے ملحقہ گھر اور گلی کو سیل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق عوام سے اپیل ہے گھروں سے باہر نہ نکلیں پولیس سے تعاون کریں۔