بنوں( این این آ ئی ) بنوں میں کورونا کے تین مزید کیسز سامنے آگئے ہیں ،ڈاکٹر بھی متاثر ہو گیا جس کے ساتھ کل کیسز کی تعداد 16 ہوگئی کورونا سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص صحت یاب ہو گیا ہے تین مزید افراد کے رزلٹ کا انتظار ہے بنوں میں کورونا کیسزمیں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا جارہا ہے تین تازہ کیسوں میں غوریوالہ قرنطینہ سنٹر کے ڈاکٹر عبدالوارث ،صفدر زمان اور کلاس فور ملازم وصیف اللہ خان کے علاوہ خلیفہ گل نوازہسپتال میں داخل لنڈی جالندھر کے وسیم شاہ شامل ہیں ۹ اپریل کو قرنطینہ سنٹر غوریوالہ میں پانچ افراد کے کورونا ٹیسٹ
مثبت آئے تھے ان کے علاج اور ڈیوٹی پر مامور گیارہ افراد کے ٹیسٹ نمونے بھی بھیجے گئے تھے جن میں سے دو افراد کے ٹیسٹ نمونے پازیٹیو پانچ سٹاف ممبران کے منفی اور چار اہلکاروں کے رزلٹ آنا باقی ہے جبکہ تیسرا پازیٹیوں وسیم خان لنڈی جالندھری ہے جو خود ہی خلیفہ گلنواز ہسپتال آیا تھا اور اس کا رزلٹ پازیٹیوآگیا ہے تمام متاثرہ لوگوں کو گھروں اور ہسپتال میں الگ تلگ رکھا گیا ہے بنوں میں اب تک 16 پازیٹیو کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے سید نواز مندیو شہید ہو چکے ہیں اور حیات الرحمن جو سی ایم ایچ میں قرنطینہ تھے صحت یاب ہو چکے ہیں۔