’’ہم معیشت کو دوبارہ زندہ کر سکتے ہیں، لوگوں کو دوبارہ زندہ نہیں کرسکتے‘‘ کورونا وائرس کی تباہ کاریاں: پاکستان میں صورتحال امریکا اور یورپ سے بھی بری ہوسکتی ہے، حکومتی اقدامات پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا گیا

13  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب تک وفاقی حکومت کورونا وائرس کے خلاف سست روی سے فیصلے کر رہی ہے، لاک ڈاؤن کے لئے بھی کوئی ٹھوس فیصلہ کرنے میں ناکام نظر آتی ہے، صحت کے شعبے میں رقم مہیا کرنے کے لئے بھی تیار نہیں، ہم معیشت کو دوبارہ زندہ کر سکتے ہیں، لوگوں کو دوبارہ زندہ نہیں کر سکتے،

اگر ہم اچھائی کی امید پر تیاری نہ کریں تو پاکستان تباہی کی صورتحال کی طرف جاسکتا ہے۔ پیر کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ اب تک وفاقی حکومت کورونا وائرس کے خلاف سست روی سے فیصلے کر رہی ہے، وفاقی حکومت لاک ڈاؤن کے لئے بھی کوئی ٹھوس فیصلہ کرنے میں ناکام نظر آتی ہے، وفاقی حکومت صحت کے شعبے میں رقم مہیا کرنے کے لئے بھی تیار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب تک پاکستان میں کورونا وائرس سے 94لوگ فوت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم معیشت کو دوبارہ زندہ کر سکتے ہیں لیکن لوگوں کو دوبارہ زندہ نہیں کر سکتے،اگر ہم اچھائی کی امید پر تیاری نہ کریں تو پاکستان تباہی کی صورتحال کی طرف جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صورتحال امریکہ اور مغربی یورپ سے بھی بری ہو سکتی ہے، پاکستان میں حفاظتی لباس اور طبی عملے و آلات کی بھی کمی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…