گھوٹکی(این این آئی)گھوٹکی میں احساس کفالت پروگرام میں خاتون اْس وقت خوشی سے جھوم اٹھیں جب انہیں 12 ہزار کے علاوہ بقایا جات کی بھی ادائیگی کی گئی۔وزیراعظم احساس کفالت پروگرام (سابقہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے ذریعے کورونا وائرس کی وجہ سے مستحقین میں ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 12 ہزار کی امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا اس کے علاوہ احساس کفالت پر
وگرام کے ذریعے مستحق افراد کو ماہانہ دو ہزار روپے بھی دیے جاتے ہیں۔ اوباڑو کے نواحی علاقے ریتی میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رقم لینے کیلئے آنے والی خاتون کی لاٹری اس وقت لگی جب اسے 12 ہزار روپے ایمرجنسی کیش پروگرام کے اور 9 ہزار کفالت پروگرام کے بقایا جات ملے جس پر خاتون نے خوشی میں جھومر ڈالنا شروع کردیا۔خاتون کے مطابق 21 ہزار روپے کی رقم ملنے پر وہ بے انتہا خوش ہیں۔