اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی فضل الٰہی کے بھتیجے کی منگنی کی تقریب ، کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے حکومتی اعلانات کی دھجیاں بکھیر کر دی ۔پی ٹی آئی ایم پی اے فضل الٰہی کے بھتیجے کی منگنی کی تقریب میں مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہوئی ۔ فضل الٰہی کے بھتیجے کی منگنی کی
تقریب میں شریک لوگوں نے نہ تو سماجی رابطے کا خیال رکھا اور نہ ہی ماسک استعمال کیے۔اس حوالے سے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایم پی اے فضل الٰہی نے بتایا کہ منگنی کی تقریب مجبوری میں منعقد کی گئی، 30 سے 40 افراد نے تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے بتایا کہ یہ پختونوں کی روایات ہیں منگنی کے لیے زبان دے چکے تھے، رشتہ پکا نہ کرتے تو ہمارے خاندانوں میں تعلقات خراب ہوجاتے۔