بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

کرونا وائرس سے میں نے اپنے دو قریبی دوستوں کو کھو دیا،اس وقت ایک دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک کریں، پاکستان کے نامور ڈیزائنر نے عوام سے بڑی اپیل کر دی

datetime 13  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی) پاکستان کے نامور ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے حال ہی میں اداکار عثمان خالد بٹ کے ہمراہ انسٹاگرام پر لائیو سیشن رکھا اور اس دوران ان دونوں نے دنیا بھر میں پھیلی وبا کورونا کے حوالے سے بات کی۔حسن شہریار یاسین نے اس دوران انکشاف کیا کہ ان کے دو قریبی دوست بھی اس وائرس کا شکار ہوئے تھے جن کا انتقال ہوگیا۔

ڈیزائنر کے مطابق یہ دونوں امریکا میں اس وائرس کا شکار ہوئے، ان میں سے ایک کا تعلق نیویارک سے تھا۔لائیو سیشن کے دوران دونوں نے لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کی ذہنی صحت پر پڑنے والے اثرات پر بھی بات کی۔حسن شہریار یاسین کا اس دوران کہنا تھا کہ وہ افراد جنہیں روزانہ باہر جانے کی عادت ہو، یا جو ہر وقت کاموں میں مصروف رہتے ہوں ان کیلئے یہ لاک ڈاؤن کافی مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جاچکا ہے اور اس دوران کوئی بھی ڈپریشن کا شکار ہوسکتا ہے۔حسن شہریار کے مطابق میں نے اس حوالے سے شہریار منور اور ماورا حسین سے بھی بات کی، دونوں ہی نے مجھے بتایا کہ وہ مداحوں کی جانب سے دیے منفی پیغامات پڑھ پڑھ کر تھک چکے ہیں کیوں کہ وہ ان پر کام نہ کرنے کا الزام لگارہے ہیں۔انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ اس وقت ایک دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک کریں، میں نے اپنے دو دوستوں کو اس وائرس کی وجہ سے کھو دیا، لوگ ابھی بھی اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور دوسروں کو نیچا دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…