لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) راوی ٹاؤن کے علاقے میں دو کم سن بہن بھائی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق راوی ٹاؤن میں رہائش پذیر بہن بھائی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں بچوں کے والد میں بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، والد کا ٹیسٹ مثبت آنے پر باقی خاندان کا بھی ٹیسٹ کیا گیا۔ جس میں دونوں بہن بھائی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی لیکن بچوں کی والدہ
میں کرونا ٹیسٹ کی تصدیق نہ ہو سکی۔ بچوں میں کرونا وائرس کی علامات کھانسی اور ہلکا بخار تھا۔ جب بچوں کو لینے کے لئے ایمبولینس پہنچی تو وہاں پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، والد نے اپنے بچوں کو ککھانے کی اشیاء اور قرآن پاک دے کر رخصت کیا اور انہیں رخصت کرتے وقت والدہ دیر تک روتی رہی۔ بچوں کو چلڈرن ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بچوں کے والد میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔