جہانگیر ترین سے پرانی دوستی، ملاقات کے لئے تیار ہیں، چینی سبسڈی سکینڈل میں سارا ملبہ جہانگیر ترین پر ڈال کر وزیراعظم نے کس کو بچایا؟ شاہد خاقان عباسی نے دھماکہ خیز بات کر دی

13  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 5 سال پورے کئے تو قرضے دوگنے ہو جائیں گے، جہانگیر ترین سے پرانی دوستی، ملاقات کے لئے تیار ہیں، لیکن ہارس ٹریڈنگ جیسے کسی کھیل کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے سیاست بدنام ہو،

چینی سبسڈی سکینڈل میں سارا ملبہ جہانگیر ترین پر ڈال کر وزیراعظم، اسد عمر اور عثمان بزدار کو بچایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور چودھری پرویز الہیٰ کے درمیان پرانا تعلق ہے ان کی حالیہ ملاقات کے بارے میں علم نہیں تھا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جہانگیر ترین کا معاملہ تحریک انصاف کا اندرونی مسئلہ ہے۔ پنجاب میں وزراء خوش نہیں ہیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ناکام ثابت ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین شہباز شریف کے ساتھ پہلے بھی کام کر چکے ہیں میری بھی جہانگیر ترین کے ساتھ پرانی دوستی ہے۔ ان کے ساتھ ملاقات کے لئے تیار ہیں لیکن ہمیں ہارس ٹریڈنگ کے معاملات میں نہیں پڑنا چاہئے، ایسے کسی کھیل کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے سیاست بد نام ہو تا ہم سیاسی جماعتیں سب سے بات کرنے کو تیار ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ چینی سبسڈی رپورٹ میں وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سد عمر کو بچا کر سارا ملبہ جہانگیر ترین پر ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 5 سال پورے کئے تو قرضے دوگنا ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…