لندن(این این آئی)کورونا وائرس لاک ڈائون کے متعدد ایسے برے نتائج تھے جو اب سامنے آ رہے ہیں اور برطانیہ ان میں سے ایک یہ ہے کہ گھریلو کام کاج کے بڑھنے کے باعث لوگوں کو آنکھوں میں زیادہ چوٹیں لگنا شروع ہو گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق آکسفورڈ آئی ہسپتال انتظامیہ نے بتایاکہ وہ لوگ جنھیں آپریشن کی ضرورت تھی یا جنھیں آنکھوں میں
چوٹیں آئی ہیں ان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ہسپتال میں ایک ہفتے کے دوران چھ ایسے مریض آئے جن کی آنکھوں میں زخم لگے تھے۔ ہسپتال کے مطابق عام طور اس قسم کے ایک یا اس سے زیادہ کیس دو یا تین ہفتے بعد آتے ہیں۔ہسپتال کا کہنا تھا کہ جب لوگ گھریلو مرمت یا باغبانی جیسے مشاغل اپنائیں تو انھیں چاہیے کہ وہ آنکھوں کو محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی چشمے لگائیں۔