اسلام آباد(این این آئی)کورونا وائرس کے خلاف پولیس وردی میں ملبوس بچیوں کے پیغام نے آئی جی اسلام آباد کو بھی متاثر کر دیا،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دو بچیا ں شہریوں کو گھر میں رہیں محفوظ رہیں کا پیغام دے رہی ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے دو بچیوں شانزے اورشازین کو
اپنے دفتر میں مدعو کیا،آئی جی اسلام آباد نے بچیوں کو اعزازی شیلڈ اور نقد انعام دیا۔ آئی جی اسلام آباد نے بچیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ آئی جی اسلا م آباد نے کہاکہ ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے پولیس کا مورال بلند ہوا، بچیوں نے کورونا وائرس کے دوران پولیس کی وردی پہن کر ویڈیو اپلوڈ کی تھی،شہریوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کو سراہا تھا۔