اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مہلک کرونا وائرس کو شکست دے کرایک ہی خاندان کے 11افراد صحت مند ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ خاندان کا تعلق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے تعلق ہے ۔ صحت یاب ہونیوالے شخص کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا انگلینڈ سے واپس آیا تھا جس کا کرونا ٹیسٹ کرنے پر مثبت نکلا ، جس کے بعد ہمارے ٹیسٹ کیے گئے وہ بھی مثبت نکل آئے ہم سب نے
خود کو الگ الگ کمروں میں آئسولیٹ کر دیا ۔ غذا میں وٹامن سی ، کھجور، زیادہ سے زیادہ پانی اور معمولی ادویات کے ساتھ ساتھ روزانہ 4 دفعہ بھاپ لیتے تھے جس پھیپھڑوں کو طاقت بخشتی تھی ۔ اللہ پاک نے سب کو صحت عطا کی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دوسرے سے چھ فٹ کا فاصلہ ، گھر سے اندر باہر آنا جانا بند کر دیا تھا ۔ صحت یاب ہونیوالے فرد نے مزید بتایا کہ دن میں دو مرتبہ پینا ڈول اور ایک ریجکس کی گولی کا استعمال کیا ، مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے کینو، لیموں کا استعمال کیا ۔ پندرہ دن بعد11 افراد میں سے چھ افراد صحت یاب ہوگئے جبکہ باقی پانچ افراد کے ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کورونا وائرس سے ہمارے خاندان کی ڈیڑھ ماہ کی بچے بھی متاثر ہوئی جو صحتیاب یا ب ہو گئی ہے ۔ کرونا وائرس جب ہوتا ہے تو کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتی بلکہ ڈائریا ہوا جس کے بعد نزلہ ہوا جب جس کا درجہ حرارت 90تھا اور باہر سے آنے والے بیٹے کا درجہ حرات 100سے زائد تھا ۔ عوام کیلئے انہوں نے پیغام دیا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں اپنوں سے فاصلہ اختیار کریں ، جنہیں اللہ نہ کرے کرونا وائرس لاحق ہو جائے تو وہ پراپر اپنا علاج کریں اوراللہ پاک پر چھوڑ دیں ، انشاء اللہ صحت یاب ہو جائیں گے ۔