اسلام آباد (این این آئی)وزارتِ ہائوسنگ کے ملازم کی دورانِ ڈیوٹی طبیعت ناساز ہوگئی ، کرونا وائرس کا مشتبہ مریض ہونے کے پیش نظر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،مشتبہ مریض کا کمرہ وزارت ہاؤسنگ کے دفتر کی دوسری منزل پر ہے،ساتھی سرکاری ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،وزارت کا دفتر خالی کرا لیا گیا،وزارتِ ہاؤسنگ کا دفتر پاک سیکرٹریٹ کے بی بلاک میں ہے۔