اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزراء کی بڑی تعداد اپنے حلقوں میں پہنچ گئی ،ضرورت مندوں، اور بیروزگاروں میں کھانے پینے کی اشیاء خود تقسیم کرنا شروع کردیں ۔ اتوار کو کابینہ ارکان نے ضرورت مندوں، اور بیروزگاروں میں کھانے پینے کی اشیاء خود تقسیم کرنا شروع کردیں ،وفاوی وزیر فیصل وارڈا اپنی ٹیم کے ہمراہ کراچی میں دیہاڑی دار، مزدور طبقے کو
راش فراہم کرنے پر لگ گئے،فیصل واوڈا نے کراچی میں راشن سے بھرے ٹرکوں کی دوسری کھیپ بھی پہنچا دی،فیصل واڈا نے 35 گاڑیوں پر راشن کراچی کے لاک ڈائون سے متاثرہ علاقوں میں پہنچایا ،راشن میں آٹا، دالیں، چاول، گھی، چینی اور ضرورت کی دیگر تمام اشیاء خوردونوش موجود ہیں ،وزیر اعظم کی ہدایت پر فیصل واوڈا کراچی کے متاثرہ علاقوں میں روزانہ راشن تقسیم کررہے ہیں ،فیصل واوڈا کی جانب سے راشن سے بھرے ٹرکوں کی تیسری کھیپ بھی تین روز میں پہنچ جائے گی ،فیصل واوڈا گزشتہ دو ہفتوں سے کراچی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کو اپنے علاقوں میں لوگوں کی فوری ضروریات پوری کرنے کا حکم دیا تھا ،دیگر کئی وزراء بھی اپنے حلقوں میں راشن اور ضرورت کی اشیاء تقسیم کررہے ہیں۔