اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس سے بچاؤکے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں بڑھنے لگی ہیں،اسلام آباد کی سبزی منڈی میں شہری معمول کی خریداری کرتے رہے اور مناسب سماجی فاصلے کو برقرار نہ رکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈائون کو تیسرا ہفتہ اختتام کو
پہنچ گیا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں جزوی ،راولپنڈی میں مکمل لاک ڈاؤن کے باعث تجارتی مراکز بند ہیں تاہم ہر گزرتے دن کے ساتھ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں جڑواں شہروں میں بڑھتی جارہی ہیں۔اسلام آباد میں سبزی منڈی کے داخلی اور خارجی راستوں پر نصب واک تھرو گیٹس کا بھی خاطر خواہ استعمال دکھائی نہ دیا۔