بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کرونا کے خلاف ہراول دستہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس، طبی عملہ کی حفاظت کیلئے بھی ہدایت نامہ تیار

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کے خلاف قومی جنگ میں اہم سنگ میل،کورونا کے خلاف ہروال دستہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس، طبی عملہ کی حفاظت کیلئے اہم قدم، موذوں وقت اور صورتحال میں درست حفاظتی لباس کے استعمال کیلئے ہدایت نامہ تیار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف قومی جنگ میں اہم سنگ میل،کورونا کے خلاف ہروال دستہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس، طبی عملہ کی حفاظت کیلئے اہم قدم،موزوں وقت اور صورتحال میں درست حفاظتی لباس کے استعمال کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے معالجین، طبی عملے کیلئے ہدایت نامہ تیار کیا۔ہدایت نامہ ملک بھر کے تمام ہسپتالوں کی آئسولیشن، کورونا وارڈز، آئی سی یوز، لیبارٹریز میں آویزاں ہیجس میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس کیلئیحفاظتی لباس کی مکمل معلومات فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق لیبارٹری ٹیکنیشنز، طبی عملے کیلئے بھی ہدایات باہم موجود ہیں جبکہ ایمبولینس ڈرائیورز، مریضوں کیلئے بھی مخصوص لباس کی ہدایات دی گئی ہیں، ڈاکٹر عبیرہ چوھدری اور دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل نے کہا کہ انفرادی حفاظتی لباس بارے مفید معلومات ترتیب دینا غیر معمولی کام ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہدایت نامے سے انفرادی اور اجتماعی تحفظ میں کلیدی رہنمائی، مدد ملے گی،ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ہدایت نامہ فراہم کر کے انتہائی مفید کام کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…