کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں کورونا وائرس کے 53فیصد مریض صحت یاب ، 2نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 230ہوگئی جبکہ صوبے میں اب تک 123افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ،محکمہ صحت کے کورونا وائرس سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اتوار کو بلوچستان میں کورونا وائرس کے 2نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 230ہوگئی جبکہ
صوبے میں اب تک 123افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد ایکٹو مریضوں کی تعداد 106ہے جبکہ 29افراد کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیںرپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 10984افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے 4084افراد کو مشتبہ قرار دیا گیا ان افراد میں سے 3906کے کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 3676افراد میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔