بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لوگوں کے گھروں میں سامان کیسے پہنچانا ہے؟ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا اس سے بہتر موقع نہیں ہوسکتا،شہباز شریف نے پارٹی رہنمائوں اور اراکین اسمبلی کو انتہائی شاندار طریقہ بتا دیا

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے پارٹی رہنمائوں اور اراکین اسمبلی کو خاموشی، بغیر نمودنمائش لوگوں کے گھروں میں سامان پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ رمضان المبارک کی بھی آمد آمد ہے، اللہ تعالی کو راضی کرنے کا اس سے بہتر موقع نہیں ہوسکتا،پنجاب حکومت اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،امدادی رقوم کی فراہمی میں

پنجاب حکومت کا کوئی کردار نہیں،بلدیاتی ادارے بحال کردئیے جائیں تو کورونا کے خلاف جنگ میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔اتوار کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف لاہور کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سابق مئیرز سے خطاب کررہے تھے ۔شہبازشریف نے 180 ایچ ماڈل ٹائون میں پارٹی رہنماوں اور عہدیداروں سے مشاورت کی ،ملکی مجموعی صورتحال، پنجاب میں عوام کی امداد سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شہباز شریف نے کہاکہ قائد محمد نوازشریف کی ہدایات کے مطابق ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لئے حفاظتی لباس ملک بھر میں تقسیم کیا ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ اللہ کی رضاکے لئے یہ سامان آزادکشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں تقسیم کیا گیا،ملک بھر میں پارٹی کے نمائندوں اور عہدیداروں نے ڈاکٹرز اور عوام میں حفاظتی کٹس کی تقسیم میں حصہ لیا،آپ سب اللہ کی رضا کے لئے اس کارخیر میں اور بھی حصہ لیں۔شہبازشریف نے کہاکہ ہدایت کرتاہوں کہ خاموشی، بغیر نمودنمائش لوگوں کے گھروں میں سامان پہنچائیں،رمضان المبارک کی بھی آمد آمد ہے، اللہ تعالی کو راضی کرنے کا اس سے بہتر موقع نہیں ہوسکتا۔ انہوںنے کہاکہ ہر چیز چھوڑ کر لوگوں کی مدد پر لگ جائیں، خود بھی حصہ لیں اور مخیر حضرات کو بھی اس نیک عمل میں شامل کریں۔ انہوںنے کہاکہ محلوں، گلیوں میں پھیل جائیں، صرف عوام کی مدد کا فرض بجالائیں۔

شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی مدد کے لئے بھرپور جذبے سے کام کرے،بلاامتیاز اور سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر عوام کی خدمت کریں ۔شہبازشریف نے کہاکہ کورونا کے خلاف جہاد میں ہم سب نے بڑھ چڑھ کر کردارادا کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیا ہے ۔شہبازشریف نے کہاکہ حکومت کی ذمہ داری اس وقت اپوزیشن ادا کررہی ہے،

پنجاب حکومت اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،امدادی رقوم کی فراہمی میں پنجاب حکومت کا کوئی کردار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ امدادی رقوم کو ہجوم کی شکل میں تقسیم کرنے سے کورونا پھیل سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے لوکل باڈیز کے عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بلدیاتی ادارے نہ ہونے کے باوجود آزمائش کی اس گھڑی میں وہ عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔شہبازشریف نے کہاکہ

بلدیاتی ادارے بحال کردئیے جائیں تو کورونا کے خلاف جنگ میں بڑی مدد مل سکتی ہے ۔شہبازشریف نے کہاکہ ہم نے ہر مرحلے پر بڑی مثبت اور قابل عمل تجاویز دی ہیں،اللہ تعالی حکمرانوں حکمرانوںکو مثبت تجاویز سمجھنے اوران پر عمل کرنے کی صلاحیت عطا فرمائے ۔شہبازشریف نے کہاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کا کلیدی کردار ہے ،حکومت پر مسلسل زور ڈالا ہے کہ ڈاکٹرز اور

طبی عملے کے لئے حفاظتی لباس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں ۔شہبازشریف نے کہاکہ ڈاکٹرز اور طبی عملے میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح پریشان کن ہے،یہ صورتحال ان حکومتی دعووں کو بے نقاب کرتی ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی لباس (پی پی ای) فراہم کر دئیے گئے ہیں۔شہبازشریف نے کہاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز اورطبی عملے کو

حفاظتی لباس اور دیگر ضروری ساز و سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں احتیاطی تدابیر اور طبی سہولیات فراہم کرنا لازمی تقاضا ہے ۔شہبازشریف نے کہاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور پاکستانیوں کے لئے ہمارے دل دکھی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کو صبرجمیل دے،اللہ تعالی عوام کو اس وباء

سے محفوظ رکھے تاہم عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔شہبازشریف نے کہاکہ خداکرے کہ ہسپتالوں میں بہتر انتظامات ہوں، عوام کی مدد کو یقینی بنایا جائے۔شہبازشریف نے پارٹی کو خاموشی سے لیکن تیزی کے ساتھ عوام کی مدد کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی مدد کے لئے خود بھی حصہ لیں اور مخیر حضرات کو بھی اس عمل میں شامل کریں ۔انہوںنے کہاکہ اس وقت دکھی انسانیت کی خدمت کی تو آپ دین اور دنیا دونوں کمائیں گے، جنت میں گھرپائیں گے،آپ کو بلانے کا مقصد یہ ہے کہ ہر چیز چھوڑ کر انسانیت کی خدمت پر لگ جائیں،سب سے بڑا فرض اور عبادت ہے کہ لوگوں کی خاموشی سے مدد کریں ،لوگوں کی دعا آسمان تک جائے گی اور آپ کو دنیا اور آخرت دونوں میں عزت ملے گی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…