بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

سندھ حکومت احساس پروگرام کے 12 ہزار میں سے کتنے کھا گئی، سندھ میں کہیں راشن چوری اور کہیں حکومتی رٹ نہیں، انتہائی دھماکہ خیز بات سامنے آ گئی

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت احساس پروگرام کے 12 ہزار میں سے ایک ہزار روپے کھاگئی ہے۔اتوارکومیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلی سندھ ایئرکنڈیشنڈ روم میں بیٹھ کر باتیں کررہے ہیں، وہ صرف بیانات دے رہے ہیں، صرف بیانات سے کچھ نہیں ہوگا، سندھ حکومت کا کوئی وزیر اپنے حلقے میں نظر نہیں آتا، وزراء کو چاہیے سڑکوں پر نظر آئیں، 35 سال سے ووٹ لینے والے کہیں نظرنہیں آرہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ہم کورونا کو روکنے اور سندھ حکومت پھیلانے میں مصروف ہے، نااہلی

کے باعث سندھ میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، راشن کیلئے سندھ کا ڈھائی ارب روپے کا بجٹ کہاں گیا؟ سندھ حکومت 70لوگ نہیں سنبھال سکتی،7لاکھ کیسے سنبھالے گی؟ عوام کو پیار سے سمجھانے پر سیکیورٹی اداروں کا مشکور ہوں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اندرون سندھ کی صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے، سندھ میں کہیں راشن چوری اور کہیں حکومتی رٹ نہیں، سندھ حکومت احساس پروگرام کے 12 ہزار میں سے ایک ہزار روپے کھا گئی۔ سندھ کے ساتھ نااہلی اور غنڈاگردی نہیں چلے گی، یہی صورتحال رہی تو ہم مجبور ہوجائیں گے، زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…