بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کا رات کی تاریکی میں خاموشی کے ساتھ کسی کی عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچانے کا شاندار فیصلہ

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ این اے 156اور 157میں ٹائیگر فورس تشکیل دی ہے،رضاکاروں کی فورس، رات کی تاریکی میں خاموشی کیساتھ، کسی کی عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی،سیاست سے بالاتر ہو کر، ایک کروڑ بارہ لاکھ مستحق خاندانوں میں یہ امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں،

اگلے مرحلے میں پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر ترتیب دیے گئے انصاف امداد پیکج ‘کے تحت 25 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12000، تقسیم کیے جائیں گے اور یہ بھی مکمل. طور پر سیاست سے بالا تر ہو گا۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملتان کے حلقہ این اے 156 اور این اے 157 میں عوام کی خدمت کیلئے ہم نے یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر رضا کار فورس(ٹائیگر فورس) تشکیل دی ہے،ابھی اس فورس میں شامل رضاکاروں کی تصدیق کا عمل جاری ہے،یہ رضاکاروں کی فورس، رات کی تاریکی میں خاموشی کیساتھ، کسی کی عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے تحت 144 ارب کی خطیر رقم مختص کی ہے،پہلے مرحلے میں، 12000 روپے فی خاندان تقسیم کیے جا رہے ہیں،سیاست سے بالاتر ہو کر، ایک کروڑ بارہ لاکھ مستحق خاندانوں میں یہ امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگلے مرحلے میں پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر ترتیب دیے گئے انصاف امداد پیکج ‘کے تحت 25 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12000، تقسیم کیے جائیں گے اور یہ بھی مکمل. طور پر سیاست سے بالا تر ہو گاانہوں نے کہاکہ اللہ تعالی ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں ہمت عطا فرمائے کہ ہم ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…