بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

10 مردوں کے درمیان کھڑے ہو کے کسی غریب سے اس طرح کا مذاق زیب نہیں دیتا” فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 8بچے ہیں آپ کے ، آپ کا خاوند کیا کرتا ہے اس کام کے علاوہ۔۔۔ 8 بچوں کی ماں کے ساتھ مذاق پر فردوس آپا تنقید کی زد میں ۔۔سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردعمل

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)احساس پروگرام کے تحت فردوس عاشق اعوان کی جانب سے امدادی رقم کی تقسیم کے دوران انہوں نے ایک عورت سے سوال پوچھا لیا آپ ان پیسو ں کا کیا کریں گے ، آپ نے میسج کب کیا تھا ، جس پر خاتون کا کہنا تھا کہ میرے 8بچے ہیں ۔ جبکہ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آٹھ بچے ہیں آپ کے ، آپ کا خاوند کیا کرتا ہے اس کام کے علاوہ ۔۔ یہ سنتے ہیں وہاں موجود لوگوں ہنسنا شروع ہو گئے ۔

ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیز ی کیساتھ وائرس ہو گیا جس کے بعد صارفین نے کھل کر فردوس عاشق اعوان پر تنقید کے نشتر برسائے ۔ صارفین کا کہنا تھ اکہ ایک خاتون احساس پروگرام کے پیسے لینے کیلئے آئی ہے اور فردوس عاشق اعوان اس سے بھونڈا مذاق کررہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہناتھا کہ ایسے سوالات زیب نہیں دیتے ، یہ انکا ذاتی مسئلہ کہ جتنے چاہے بچے پیدا کریں ۔ فردوس عاشق اعوان کے سوال پر وہاں موجود مردوں کے درمیان دل آزاری ہوئی ہو گی ۔ انہیں ایک خاتون ہونے کے ناطے ایسے سوالات سے پرہیز کرنا چاہیے ھا ۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’جی بالکل درست۔۔۔۔دوبارہ عرض ہے کہ وہ بے چاری فردوس عاشق اعوان صاحبہ کے پاس فیملی پلاننگ کے لیے نہیں۔۔۔فیملی سیونگ کے لیے آئی تھی۔۔۔ 10 مردوں کے درمیان کھڑے ہو کے کسی غریب سے اس طرح کا مزاق یقینا میڈم جیسی خاتون کا ہی شیوہ ہو سکتا ہے جن کو زلزلے پر بھی مزاق سوجھتا ہےجبکہ ایک اور صارف نے بھی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’’خاتون : میرے 8 بچے ہیں، فردوس عاشق اعوان : خاوند کیا کرتا ہے اس کام کے علاوہ؟غریبوں کو امداد دیتے وقت اگر فوٹو بنانا غلط ہے تو ایسے بھونڈے انداز میں اُن کا مذاق اُڑانا اُس سے بھی غلط ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…