اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت سندھ کی طرف سے مستحق افراد میں ایکسپائر راشن تقسیم کیا جانے لگا ۔ تفصیلت کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے مستحق اور غریب افراد میںمعیاد ختم شدہ راشن فراہم کرنے کا انکشاف ہواہے ۔ انکشاف ٹھٹھہ کے رہائشیوں کی طرف سے کیا گیا ، اہل علاقہ کی جاب سے کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کر دہ راشن کھانے سے ہمارے بچوں کی طبعیت بگڑ گئی ہے
اس بارے میں پولیس کو بتایا لیکن انہوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا اور نہ ہی کوئی درخواست درج کی ہے ۔ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کی رپورٹ نے کہا ہے کہ راشن بیگز نجی ٹھیکیدار نےدیئے تھے جو تمام تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنرز کے تحت یوسی چیئرمینز کو فراہم کیےگئے ہیں ،ان بیگز کی تقسیم شروع کی گئی تو ان میں نہ صرف ناقص سامان کی موجودگی بلکہ ان میں کم وزن کی شکایات بھی سامنے آئیں۔موجود دستاویزات کے مطابق اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت کو نجی ٹھیکدار کی جانب سے فراہم کیے گئے راشن کے بیگز ایک تو مذکورہ وزن سے کم ہیں دوسرا انکی قیمت بھی مارکیٹ میں دستیاب وزن اور قیمت سے 179 کم ہے جبکہ بیگز میں موجود اشیاء بھی برسوں پہلے اپنی مدت پوری کر چکی ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون لیاقت کلہوڑو کو جب فراہم کیے گئے راشن بیگز میں وزن اور ایکسپائرڈ اشیاء خورونوش کی شکایت موصول ہوئی تو انہوں نے محکمہ خوراک اور بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کے عملداروں کے ساتھ مل کر اس معاملے کی انکوائری کی تو راشن بیگز میں موجود سامان ایکسپائرڈ پایا گیا۔کھانا پکانے کا تیل اور چائے کی پتی اور راشن بیگز میں موجود دیگر سامان برسوں پہلے ایکسپائر ہو چکے تھے جو پیک کرکے مستحقین میں تقسیم کیا جا رہا تھا۔ مستحق افراد میں تقسیم کیا جانے والا راشن سال 2002، 2006 اور 2008 سے ناقابل استعمال ہو چکا تھا۔