پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

لاک ڈائون اور سرحدوں کی بندش،رمضان المبارک کے دوران کس چیز کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا؟تاجر بھی شدید پریشان

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) کرونا وائرس کے عالمی وبائی صورت اختیار کرنے اور لاک ڈاؤن کے سبب کھجور کی تجارت بری طرح متاثر ہورہی ہے ایران اور عراق سے کھجور پاکستان نہ آنے سے مقامی مارکیٹ میں کھجور کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

سرحدوں کی بندش کے باعث ایران عراق سے کھجور کی درآمد کے سودے کرنیوالے پاکستانی تاجروں کا کروڑوں روپے کا سرمایہ پھنس گیا ،تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایران سے کھجور کی درآمد کے انتظامات کیے جائیں اور نقصان کا سامنا کرنیوالے کھجورکے تاجروں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے۔کراچی میں واقع لی مارکیٹ کی مرکزی کھجور مارکیٹ میں رمضان کی آمد کے پیش نظر ان دنوں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی تھی، کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان دنوں مارکیٹ میں سناٹے کا راج ہے ،ایران کی سرحد بند اورکھجور کی درآمد معطل ہونے سے مارکیٹ میںکھجور کی قلت ہے،لی مارکیٹ کی مرکزی مارکیٹ میں ہول سیل اور ریٹیل کی 200سے زائد دکانیں ہیں،بڑے درآمد کنندگان اور بیوپاری بھی اسی مارکیٹ سے پورے ملک کو کھجور سپلائی کرتے ہیں۔کھجور کی قلت کے اثرات اس سال رمضان میںنمایاں ہوں گے، روزے داروں کے لیے کھجور سے روزہ کھولنا سنت اور سحر و افطار میں کھجور کا استعمال غذائیت کے حصول کا اہم ذریعہ ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…