جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں بھی کمیشن کھایا جانے لگا ، 12ہزار کے بجائے کتنی رقم دی جاتی ہے؟متاثرین ثبوت سامنے لے آئے

datetime 12  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم میں لوٹ مار، ایجنٹوں کے بعد مقامی انتظامیہ نے بھی کٹوتی شروع کردی، غریب افراد کو 12000 کی بجائے 7000 دینے لگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں جہاں ایجنٹوں نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں لوٹ مار مچارکھی ہے اور 500 سے 1000 روپے تک کٹوتی کررہے ہیں وہیں سندھ میں مقامی انتظامیہ نے بھی غیرقانونی کٹوتی شروع کردی ۔

غریب اور مستحق افراد کو 12000 کی بجائے 11000 روپے دینا شروع کردئیے اور ایک ہزار روپیہ کمیشن کے نام پر کاٹنا شروع کردیا۔کہیں کہیں تو 1000 روپے کی بجائے 7000 روپے کاٹنا شروع کردئیے ہیں۔مقامی شخص کے مطابق یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ مستحق خواتین نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 11000 روپے دیا جارہا ہے اور ایک ہزار روپیہ انتظامیہ خود رکھ رہی ہے اور وہ کہہ رہے ہیں یہ ہماری کمیشن ہے۔ پولیس بھی انکے خلاف ایکشن نہیں لے رہی۔ایک اور ویڈیو میں ایک شخص ثبوت دکھارہا ہے کہ کیسے سندھ میں 12000 کی بجائے 7000 روپے کاٹ کر غریبوں کو 5000 روپے دئیے جارہے ہیںبدین میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما احساس کفالت پروگرام کے سینٹر گئے اور وہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ ضلعی انتظامیہ سندھ حکومت کے کہنے پر رکاوٹیں ڈال رہی ہے تاکہ پروگرام ناکام ہو-مختلف ضلعی حکومت کی انتظامیہ کی اس بدمعاشی پر سندھ بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے اور مختلف مقامات پر متاثرہ خواتین کی جانب سے احتجاج دیکھنے میں آرہا۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…