اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا وائرس کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کا اضافہ ہونے لگا ۔پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کو دیکھ کر چین بھی مدد کیلئے میدان میں آگیا ہے ۔12ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کے علاج کے لئے چین کے ڈاکٹرز آئندہ ہفتے پشاور پہنچ جائیں گے۔ بارہ ڈاکٹروں پر مشتمل وفد جن میں
خواتین ڈاکٹرز بھی شامل ہیںکو ایل آر ایچ ،کے ٹی ایچ ، ایچ ایم سی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع کے بڑے بڑے تدریسی ہسپتالوں میں تعینات کردیا جائے گا۔چینی ڈاکٹرز کرونا کے مریضوں کا علاج کرینگے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی سیکورٹی کے لئے بھی مناسب اقدامات کئے گئے ہیں چینی ڈاکٹرز کرونا وائرس کے شکار ہونے والے مریضوں کے علاج معالجہ کے علاوہ انہیں تمام طبی سہو لیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائینگے۔ چینی ڈاکٹرز اپنے ساتھ خصوصی آلات بھی لائینگے چین سے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چین کے ڈاکٹرز پاکستان کیخلاف کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں ۔