بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

انتہائی کم مدت میں کم خرچ سے زیادہ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ، گوجر خان کے 3ڈاکٹروں نےآسان فارمولا بتا دیا

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجر خان (این این آئی ) گوجر خان کے تین ڈاکٹروں نے انتہائی کم مدت میں کم خرچ سے زیادہ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کا فارمولا بتا دیا ،حکومت اس پر عمل کر کے چند دنوں میں مریضوں کی درست تعداد سامنے لا سکتی ہے پوٹھوہار پریس کلب میں ڈاکٹر غلام عباس شاہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اور ڈاکٹر احسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ کروڑوں افراد کو متاثر کرنے کا خدشہ ہے اس سلسلے میں دنیا کی تمام حکومتیں اپنی عوام کو اس مہلک وائرس سے بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں پاکستانی حکومت اور متعلقہ ادارے بھی پاکستانیوں کو کورونا سے بچانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں لیکن یہاں پر بھی ٹیسٹنگ کٹس اور ٹیسٹنگ کیپیسٹی نہ ہونے کی وجہ سے جس طرح ٹیسٹنگ ہونی چاہیے اس طرح ممکن ہی نہیں ہے ڈاکٹر عباس شاہ نے کہا کہ اس صورت حال کے پیش نظر ہم ڈاکٹر دوستوں نے مل کر اس کا ایک مختصر مدت لیکن جو عملی طور پر بہت آسان بھی ہے ایک فارمولا بنایا ہے جس کے تحت پاکستان کے تمام دیہاتوں میں موجود لوگوں کی ٹیسٹنگ آسانی سے کی جا سکتی ہے، ہم یہ سمجھتے ہیں 22 کروڑ عوام کے ٹیسٹ کرنا ضروری ہے لیکن یہ عملی طور پر ممکن نہیں، اس لیے ضروری ہے کہ مزکورہ بالا فارمولے کے تحت ایک خاندان سے لیکر ایک گلی یا ایک محلے ،شہر دیہات یا یونین کونسل جس کے تحت ایک بنچ بنا کر سب کا اکٹھا ایک ہی سیمپل لیکر ایک ہی ٹیسٹنگ کٹ استعمال کر کے بجائے سب کے الگ ٹیسٹ لینے کے ایک ہی ٹیسٹ کیا جائے، منفی آنے کی صورت میں ان کو کلئیر کردیا جائے اور اگر کسی کا ٹیسٹ مثبت آ جائے تو اس گروپ کو قرنطنیہ کیا جائے اور ان کے خاندان کے افراد کی تعداد کے مطابق چھوٹے گروپ بنا کر علیحدہ علیحدہ پورے خاندان کا ایک ہی ٹیسٹ کیا جائے اس طرح جن خاندانوں کے ٹیسٹ منفی آئیں انہیں کلئیر کردیا جائے، اس طرح پورے ملک کے ہر فرد کی ٹیسٹنگ آسانی سے محدود کٹس میں ممکن بنائی جا سکتی ہے ،ڈاکٹر عبداللہ ڈاکٹر احسن اور ڈاکٹر غلام عباس شاہ نے اس حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے درخواست کی ہے کہ مزکورہ بالا فارمولے کو مزید ماہرین سے غور وغوص کر کے اس کو من و عن یا کسی ترمیم کے ساتھ عمل درآمد کر کے 22 کروڑ پاکستانیوں کو کورونا کے مہلک وبا سے بچایا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…