بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

فلسطینیوں کے پاس ماسک ، سینی ٹائزر ختم ہو چکے ہیں،کشمیریوں کے بارے میں کوئی خبر نہیں ، پاکستان علماء کونسل نے اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 11  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) فلسطینیوں کے پاس ماسک ، سینی ٹائزر ختم ہو چکے ہیں،کشمیریوں کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے اور ہندوستان مسلسل لائن آف کنٹرول اور پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، مسلم دنیا اور اقوام عالم فوری اقدامات کریں، کرونا وائرس جیسی عالمی وباء کی موجودگی میں کشمیریوں اور فلسطینیوں پر مظالم بند نہیں ہوئے ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مسلم قائدین اور اقوام عالم کے نام اپنے ایک پیغام میں کہی ۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے پوری دنیا شدید متاثر ہو رہی ہے ، ان حالات میں کشمیریوں اور فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے ، فلسطینی عوام کے پاس کرونا سے نجات حاصل کرنے کی تمام ترطبی سہولتیں ختم ہو چکی ہیں اور کشمیری عوام کی اقوام عالم کو کوئی خبر نہیں ہے ، ہندوستانی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو شدید تر کر رکھا ہے جس سے کشمیری عوام کی کوئی خبر نہیں مل رہی ہے۔ اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم اور مسلم قائدین اور عالمی رہنمائوں کو فوری طور پر مظلوم انسانیت کی طرف توجہ دینی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کرونا جیسی وباء نے انسانیت پر مظالم کی وجہ سے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیاہے ، کرونا سے تمام مذاہب کی قیادت متفق ہے کہ یہ انسانوں کے انسانوں پر مظالم اور حقوق کے غصب کرنے کا نتیجہ ہے جس پر اللہ تعالیٰ کی ناراضگی آئی ہے اور رب کریم کی یہ ناراضگی دور کرنے کیلئے مظالم کا سلسلہ بند کرنا ہو گااور مظلوموں کی مدد کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ہندوستان خود اس وباء کی لپیٹ میں ہیں، اسرائیلی اور ہندوستانی حکومتوں کو مظالم کا سلسلہ بند کر کے کشمیریوں اور فلسطینیوں کو حق آزادی دینا ہو گااور اگر ایسا نہ کیا گیا اور مسلم دنیا اور اقوام عالم نے فوری طور پر اقدامات نہ کیے تو فلسطین اور کشمیر سے کرونا وائر س کے نتیجہ میں انسانی المیہ جنم لے گا جس کی ذمہ داری مسلم دنیا اور اقوام عالم پر ہو گی۔انہوں نے اسرائیل اور ہندوستان کی حکومت سے فوری طور پر پابندیاں اور کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اور انسان دوست عوام مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی امداد کرنا چاہتی ہے لہذا اسرائیل اور ہندوستان پابندیاں ختم کریں اور مظلوموں کی امداد کیلئے عالمی تنظیموں اور انسانیت دوست شخصیات کو امداد کرنے کی اجازت دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…