پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

انسانیت کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے ، ایسے ماحول میں بھی بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے، شہباز شریف نے عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 11  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بچی سمیت 4 شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیا ن میں شہباز شریف نے کہا کہ ایل او سی پر شاردہ، شاہ کوٹ، ڈھڈیال سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے ،اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کی جانب سے

شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا نوٹس لے ،انسانیت کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے ، ایسے ماحول میں بھی بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے ،بھارت مقبوضہ جموں کشمیر کے اندر اور سرحدوں پر کھلی جارحیت اور درندگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ،بھارتی رویہ علاقائی اور عالمی امن وسلامتی کے لئے سنگین خطرہ اور کورونا وباء کی خلاف کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے ۔ شہباز شریف نے زخمی شہریوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…