اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

رواں سال صرف سعودی عرب میں مقیم افراد کو حج کی اجازت دیے جانے کا امکان

datetime 11  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ 15رمضان المبار تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہیں،سعودی وزارت حج نے کوئی بھی معاہدہ کرنے سے روک رکھا ہے۔نور الحق قادری نے کہا کہ سعودی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاو کو مکمل طور پر دیکھ رہی ہے، سعودی حکومت کے پاس حج ادائیگی سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حالات ٹھیک نہ ہوئے تو سعودی عرب میں رہنے والے اور خلیجی ممالک صرف حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔نور الحق قادری نے کہا کہ تمام ممالک کے کوٹا کو صرف 10 فیصد تک لیا جائے۔ سعودی حکومت حج سے متعلق پاکستان سے مشاورت کرکے حتمی فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں 40 مرتبہ سے زائد حج مکمل یا جزوی طور پر نہیں ہوا۔ میں سمجھتا ہوں کہ حالات بہتر ہوجائیں تو حج ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…