بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات ہو گئیں، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد بھی بڑھ گئی

datetime 11  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں مزید نو افراد کورونا کے باعث چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 80ہوگئی،کورونا کے 179 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں، مجموعی کیسز 4971تک جاپہنچے۔ ہفتہ کو ملک بھر سے کورونا کے اب تک 179 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 9 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں،ایک دن میں یہ ہلاکتوں کی اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے،

اب تک سندھ میں 104 کیسز اور 6 ہلاکتیں، پنجاب میں 74 کیسز اور 3 ہلاکت، آزاد کشمیر میں ایک کیس سامنے آیا۔سندھ میں اب تک کورونا کے مزید 104 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز 1318 اور ہلاکتیں 28 ہوچکی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے، یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں جوکہ زیادہ ہیں،مزید 13 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 371 ہوگئی ہے۔پنجاب میں کورونا وائرس کے 74 کیسز اور ایک اور 3 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔اس طرح پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے، صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 2410 ہوگئی ہے اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے 39 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر میں اب تک کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے ا?یا ہے جس کی تصدیق وزیر صحت نے کی۔وزیرصحت نے بتایا کہ راولاکوٹ میں 4 سال کی بچی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہے اور بچی کے گھر میں پہلے بھی ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔آزاد کشمیر میں جمعہ کو کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا

اور تعداد 133 تھی تاہم نیا کیس سامنے آنے کے بعد تعداد 134 ہوگئی ہے جو سرکاری پورٹل پر بھی رپورٹ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔صوبے میں ایک روز قبل کورونا وائرس کے مزید 60 کیسز اور 5 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 656 اور ہلاکتیں 25 ہوگئی ہیں۔صوبائی وزیر صحت تیمور خان نے صوبے میں ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کی۔تیمور خان نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 131 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے صرف ایک کیس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 220 ہوگئی۔

ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ ٹیسٹ کی 188 رپورٹس موصول ہوئیں جن میں سے صرف ایک مثبت اور 187 منفی نتائج سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 220 ہے۔ترجمان کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک 95 متاثرہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں ایک روز قبل کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا البتہ جمعرات کو کورونا کے مزید 35 کیسز سامنے آئے تھے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد شہر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 118 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔گلگت بلتستان میں بھی ایک روز قبل 2 کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 215 تک جا پہنچی۔گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 125 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں، 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…