اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

سمندر پار پاکستانیوں کی امداد کیلئے بھی حکومت میدان میں آ گئی، بیرون ملک پاکستانیوں کو حکومت راشن فراہم کرے گی، حکمت عملی مرتب کر لی گئی

datetime 11  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کرونا وائرس کی وجہ سے بیرون ممالک میں پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، حکومت سمندر پار پاکستانیوں کی امداد کیلئے میدان میں آ گئی ہے، حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کو راشن فراہم کرے گی، اس کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے،

حکومت نے وزیراعظم کے قائم کردہ کووڈ19 ریلیف فنڈ میں سمندرپار پاکستانیوں سے عطیات لینے کے لیے خصوصی ویب سائٹ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے جلد ایک ویب سائٹ لانچ جائے گی جس کے ذریعے سے وہ بھی وزیر اعظم کووڈ-19 ریلیف فنڈز میں اپنی عطیات جمع کرا سکیں گے۔ زلفی بخاری کے مطابق ویب سائٹ میں ایک اور خصوصیت بھی شامل کی گئی ہے جس کے ذریعے دنیا بھر میں بسنے والے تمام مخیر حضرات باآسانی ضرورت مند خاندانوں کے لیے راشن کی ذمہ داری اٹھا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور رجسٹریشن کے لیے ایک پورٹل قائم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوور سیز ٹائیگر فورس بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو راشن مہیا کرنے میں حکومت کی مدد کرے گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے اس حوالے سے عثمان ڈار سے ملاقات کی، جس میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو کس طرح راشن دیا جائے اس طریقے کار پر مشاورت کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…